طلبہ اور اساتذہ پرتیبھا کارنجی کے مقابلوں سے صحیح فائدہ اٹھائیں: ڈاکٹر حنیف شباب
03:53PM Wed 7 Sep, 2016
شمس اسکول میں کلسٹر لیول کا پرتیبھا کارنجی مقابلہ
بھٹکلیس نیوز / 07 ستمبر، 16
بھٹکل / ( نامہ نگار) "پرتیبھا کارنجی صرف برائے نام کرنے کی چیز نہیں، بلکہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کا ایک سنہرا موقع ہے جسے طلبہ اور اساتذہ دونوں کو غنیمت سمجھنا چاہئے"۔ ان خیالات کا اظہار سابق استاد شمس انگلش میڈیم اسکول اور مشہور صحافی و شاعر جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے کیا، وہ آج صبح یہاں شمس انگلش میڈیم اسکول میں منعقد کلسٹر لیول کی پرتیبھا کارنجی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ جناب شباب صاحب نے اس موقع کو نہایت ہی اہم بتلاتے ہوئے کہا کہ یہاں سے ہی طلبہ میں ہمت پیدا ہوتی ہے اور ان کو اپنے اندر سے اسٹیج کا ڈر دور کرنے کا موقع ملتا ہے۔ موصوف نے اساتذہ سے بھی درخواست کی کہ وہ طلبہ کو قرآت اور نعت وغیرہ کی پہچان کرائیں اور اس کے مقصد کو طلبہ کے سامنے رکھیں۔
سی آر پی محترمہ سعیدہ صاحبہ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ان موقعوں کو غنیمت سمجھیں اور اس کے لئے محنت کریں۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب اشرف برماور صاحب نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ تربیت کے زیور سے بھی آراستہ کرنے کی بات کہی اور کہا کہ طلبہ میں بہت سی صلاحیتیں چھپی ہوتی ہیں۔ انہوں نے ہر بچہ کو اہم بتلایا اور کہا کہ ہر طالب علم میں کوئی نہ کوئی صلاحیت چھپی ہوتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اساتذہ ان کو پہچانیں اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیں۔
اس افتتاحی پروگرام کا آغاز عزیزی عابد حسن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد حمد پیش کی گئی۔ جناب محمد رضا مانوی صاحب نے اس موقع پر موجود حاضرین کا استقبال کیا جبکہ پروگرام کا اختتام جناب طلحہٰ سدی باپا صاحب کے شکریہ کلمات پر ہوا۔
اس افتتاحی پروگرام کے بعد طلبہ میں مختلف ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں سے اول، دوم اور سوم آنے والوں کو اسناد سے نوازا گیا۔ خیال رہے کہ اس لیول میں 12/اسکول کے طلبہ موجود تھے اس میں اول آنے والے طلبہ تعلقہ سطح کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔