شہریت ترمیمی قانو ن : شاہین باغ احتجاج پرسپریم کورٹ میں سماعت، کورٹ نے کہی یہ بڑی بات
03:14PM Fri 7 Feb, 2020
دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہونے والے مظاہرین کے خلاف سپریم کور ٹ میں دائر عرضی پرسماعت ملتوی ہوگئی ہے۔عدالت نے کہاکہ اس معاملہ کی آئندہ سماعت اب پیرکو ہوگی۔ عدالت نے بتایا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماعت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاجارہاہے۔ کیونکہ دہلی میں 8فروری کو اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔ اس لیے کورٹ اس معاملہ کی اب پیر کو سماعت کریگی۔ کورٹ نے کہا کہ ہم اس معاملہ کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اورہم سجھ سکتے ہیں احتجاج کے سبب سڑک بند ہونے سے کئی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہورہاہے ۔تاہم ہم دہلی انتخابات کے بعد ہی اس معاملہ پر سماعت کریں گے۔
درخواست گذار کشور گرگ نے معاملہ کی جلد سماعت کیلئے چیف جسٹس آف انڈیا اروند بوبڈے کی سربراہی والی ڈیویژن بنچ کو اس کا
خصوصی ذکر کیا۔ جس کے بعد عرضی کی سماعت 7 فروری کو مقرر کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ عرضدداشت شاہین باغ میں چل رہے احتجاج کو جلد ختم کرانےکا مطالبہ کیاگیا ہے تاکہ کالندی گنج و شاہین باغ کا راستہ دوبارہ کھل سکے۔ اس کے لئے عدالت مرکزی حکومت اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کرے۔عرضی گذار نے یہ بھی کہا کہ عدالت عظمی مرکزی حکومت کو عوامی مقامات پر دھرنا اورمظاہرہ پر پابندی کیلئے رہنمایا نہ اصول جاری کرنے کا حکم دے۔
اس پہلے سماعت کے دوران کورٹ نے شاہین باغ میں دھرنا و مظاہرہ کو ہٹانے سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی اپیل کے سلسلہ میں مینشنگ رجسٹرار کے پاس جانے کی درخواست گزار کو منگل کو ہدایت دی تھی۔ درخواست گزار نند کشور گرگ کی جانب سے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے درخواست کا خاص طور سے ذکر کیا گیا اور فوری سماعت کی درخواست کی گئی، لیکن عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ اس کے لئے مینشنگ رجسٹرار کے پاس جائیں۔