بھٹکل مین روڈ پر واقع مکان میں شارٹ سرکیوٹ سے لگی آگ: بہت سارا سامان جل کر خاکستر

12:36PM Sun 14 Jun, 2020

بھٹکل: 14 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مین روڈ پر واقع ایک مکان میں آج صبح انورٹر میں شارٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے مکان میں رکھی کئی چیزیں آگ کی لپٹ میں آگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مکان محمد نوح موٹیا صاحب کا ہے۔ ان کے مطابق گھر میں آج صبح ان کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا اور وہ بھی اوپری منزل میں آرام کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں آگ لگنے کا احساس ہوا جس کی بنا پر وہ مکان سے باہر آگئے اور فائیر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائیر بریگیڈ کی ٹیم موقع واردات پر پہنچی لیکن اس وقت تک بہت سی چیزیں آگ کی نذر ہوچکیں تھیں۔