مقررہ رقم سے زیادہ و صولی ،گیس ایجنسیوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔اجول کمار گھوش

03:28PM Sat 28 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز/28مارچ،15 کاروار(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع  کے ڈپٹی کمشنر  اجول کمار گھوش  نے خبردار کیا  ہے کہ  گاہکوں  کو نئے  پکوان  گیس  کا رابطہ  فراہم  کرتے وقت  مقرر ہ رقم  سے زیادہ  رقم وصول  کر نے والی  ایجینسیوں  کے خلاف  کارروائی کی  جائے گی  ،موصوف  یہاں  پکوان گیس  کے رابطہ  کے سلسلے میں  ضلعی  سطح کا جائزہ لینے  کی کمیٹی  سے خطاب  کرتے ہو ئے  انہوں نے کہا  کہ بعض  ایجنسیوں  کے ذریعہ  گیس کا نیا رابطہ  فراہم  کرتے وقت زیادہ  رقم وصول کرنےاور گاہکوں  کو گیس کا چولہا خریدنے  کے لئے ڈباؤ ڈالے جانے کی شکایا ت موصول ہو ئی  ہیں ،نیا گیس کا رابطہ  حاصل کرنے والے  گاہکوں  کو ایک سلینڈر کے لئے 1870روپئے اور زیادہ سلینڈر وں کے لئے  کل 3320روپئے  کی رقم ادا کرنی ہے  اس سے زیادہ  رقم وصول  کی گئی تو  کارروائی کی جائے گی  ،گیس ایجنسیوں  کو  ہر گاہک  کے  گھر لازمی  طور پر  سلنڈر پہنچانا  چاہیئے  اور اس بات  کا احتیاط برتنا چاہیئے  کہ عوام سے  کو ئی شکایات موصول  نہ ہو ں  انہوں نے  کہا کہ اپریل  کے مہینے سے رعایت  کی رقم شامل  کی ہو ئی  بل  بنائی جائے گی  ،گیس  پاس بک  کو  بینک کے  کھاتے  یا آدھار  سے نہ جوڑے ہو ئے  گاہکوں  کا رعایتی  قیمت پر  سلنڈر نہپیں ملیں گے  لہذاتمام  کو چاہیئے کہ  وہ اپنے بینک  کھاتے کی تفصیلات ایجنسی کو فرایم کریں  ،انہوں نے  بتایا کہ ضلع  میں کل  27ایل  پی جی تقسیم  کرنے  کی ایجنسیاں  ہیں  اور 2،17855گاہک ہیں  ان  میں 74536 ایک سلینڈر کے گاہک  اور 143319دوسلنڈروں  کے گاہک ہیں  اور 6192تجارتی  سلنڈر کارابطہ  رکھنے والے  گاہک ہیں  ،اب تک تقریباً 87فیصد لوگوں نے بینک کے ذریعہ رعایت کی رقم پہنچانے کے لئے ضروری دستاویزات فراہم کی ہیں ، ضلع میں صرف  195081خاندانوں  کے بینک کے کھاتے  ہیں لہذا گیس کا رابطہ  رکھنے والے تمام  گاہکوں  کو چاہیئے  کہ وہ مارچ  کے اواخر  تک بینک  می کھاتے  والے تمام  گاہکوں  کو چاہیئے کہ وہ مارچ  کے اواخر تک  بینک  میں کھاتے  کھولنےکا اقدام کریں  ،انہوں نے  کہا کہ ضلع میں  بعض  نئی ایجنسیوں کے قیام  کے لئے  یا ایجنسیاں شروع  کرنے کے لئے  عرضیاں موصول  کی گئی ہیں  جتنی جلد  ہو سکے تما م تجاویز پر کارروائی  کی جائے گی ،  انہوں نے کہا کہ  ضلع میں  موجود تمام  ہاسٹلس کو صحیح وقت پر پکوان گیس کے  سلینڈر  پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جانے  چاہیئے ، شہری اور مقامی اداروں کے احاطہ میں  22،5امدادی منصوبے کے تحت ،بچھڑی ذاتوں اور گروہوں کے لوگوں کو اہمیت کی بنیاد پر پکوان گیس کا رابطہ فراہم کرنا  چاہیئے ،اجلاس میں محکمہ غذا و شہری رسدات جوائنٹ ڈائرکٹر دیوا ،سینیئر افسران تیل کمپنیوں کے نمائندے اور ایجنسیوں کے نمائندے موجود تھے ۔ ع،ح،خ