دو ہزار کے نوٹوں میں جعلی کرنسی ضبط
02:07PM Sat 18 Mar, 2017
گوہاٹی، (بھٹکلیس نیوز)بی ایس ایف نے آسام کے دھبری ضلع میں ہند۔ بنگلہ دیش سرحد سے متصل ایک گاؤں سے 4.4لاکھ روپے قیمت کے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔بی ایس ایف نے آج ایک بیان میں کہا کہ کل ایک مہم میں کھسنمارا گاؤں سے دو ہزار کے نوٹوں میں220بینک نوٹ ضبط کئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بنگلہ دیش سے آئے تھے اور دھبری میں کسی شخص کو اسے حاصل کرناتھا۔انہوں نے کہا کہ اسے پہنچانے والا نوٹ چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ضبط کی گئی کرنسی کو پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔