بھٹکل میں کل مجلس اصلاح و تنظیم کے زیراہتمام  ٹیپو سلطان کی زندگی پر تقریری مقابلہ کا ہوگا انعقاد

12:12PM Sat 9 Nov, 2019

بھٹکل: 09 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم کے زیر اہتمام کل 10/نومبر کو ٹیپو سلطان بحیثیت مسلم حکمراں کے عنوان سے اسکولی طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ منعقد ہونے جارہا ہے۔ تنظیم کی تعلیمی و ثقافتی کمیٹی کے کنونیر جناب  عبدالخالق دامدا ابو نے اس سلسلہ میں میڈیا کے نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 10/نومبر کو صبح 10:30 بجے  مجلس اصلاح و تنظیم  کے ہال میں  ٹیپو سلطان کی حیات و خدمات پر ایک اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے جس میں ہائی اسکول اور دینی درسگاہ کے طلبہ کا تقریری مقابلہ ہوگا ۔اس میں جناب مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب کلیدی خطاب فرمائیں گے۔ منتظمین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شریک ہوکر طلبہ کی ہمت افزائی کریں۔