جماعت اسلامی ہند ،کر ناٹک کے امیر جناب اطہر اللہ شریف صاحب کی بھٹکل آمد
03:49PM Fri 19 Dec, 2014
بھٹکلیس نیوز/ 19 دسمبر ،14
بھٹکل (رپورٹ: عبدالحفیظ خان ) جماعت اسلامی ہند ،کرناٹک کے امیر جناب اطہر اللہ شریف صاحب آج بھٹکل دورہ پر تشریف لائے ہیں جس میں وہ جماعت کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ، اس سلسلے میں آج بعد نماز مغرب یوتھ ونگ کے ذمہ داروں سے ملا قات کرتے ہو ئے ان کی سر گر میوں کا جائزہ لیا اور مفید مشوروں سے نوازتے ہو ئے کہا کہ اس سلسلے میں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں ،اور نوجوانوں سے باہمی ربط پیدا کرنے کے لئے ان کے مابین مختلف پروگر اموں کا انعقاد کرتے رہیں ، اس نشست میں یوتھ ونگ کے کنوینر جناب عبدالتواب،قمر الدین مشائخ وغیرہ موجود تھے ،اس کے علاوہ کل20/دسمبر2014ء بروز سنیچر بعد نماز عصر دعوت سینٹر ،سلطانی اسٹریٹ میں "حالات حاضرہ کے تناظر میں "کے عنوان پر پروگرام ہوگا ،جس میں امیر کرناٹک جناب اطہراللہ شریف صاحب کا کلیدی خطاب ہو گا۔امیر حلقہ کے ساتھ سکریٹری حلقہ کرناٹک ،ایم پی بشیر صاحب ،ناظم حلقہ جناب لیاقت علی صاحب تشریف لائے ہیں ان حضرات کا قیام پیر کے دن تک رہے گا۔
ع،ح،خ