بہبودئ خواتین کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ

03:24PM Sat 1 Apr, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )حکومت کرناٹک کی جانب سے خواتین کو معاشی طورپر خود کفیل بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے امریکہ کے وی کنکٹ انٹرنیشنل ادارہ کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ فراہم کیا گیا۔آج واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ تقریب میں حکومت کرناٹک کی اڈیشنل چیف سکریٹری کے رتنا پربھا نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس ادارہ کے ذریعہ مختلف ممالک میں خواتین کی بہبودی کیلئے کئے گئے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ایوارڈ فراہم کئے جاتے ہیں۔ حکومت کرناٹک کی جانب سے خاتون صنعت کاروں کیلئے فراہم کردہ اسکیموں وغیرہ کا جائزہ لینے کے بعد ادارہ نے ایوارڈ کیلئے کرناٹک کا انتخاب کیا ہے۔ ادارہ کی سی ای او ایلزبتھ اے واجکس نے بتایاکہ بین الاقوامی سطح پر خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے کئے جارہے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کرناٹک کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔پوری دنیا میں پہلی مرتبہ کسی ریاستی حکومت کا انتخاب ایوارڈ کیلئے کیا گیا ہے۔