ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد ٹوٹا: مایاوتی بولیں۔ اسمبلی ضمنی انتخابات اکیلے لڑے گی پارٹی

10:01AM Tue 4 Jun, 2019

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ فی الحال اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ اترپردیش اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی ایس پی فی الحال تنہا انتخابی میدان میں اترے گی۔ مایاوتی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کا ووٹ بی ایس پی کے امیدواروں کو منتقل نہیں ہوا ہے۔ ایس پی میں اندرونی خلفشار پیدا ہوگیا ہے، ایس پی کے لیڈر کو اپنا ووٹ بینک بی ایس پی کے حق میں کرانے کے لئے زمینی سطح پر کام کرنا ہوگا۔ اس کے لئے ایس پی کے لیڈروں کو کافی وقت لگے گا اس لیے بی ایس پی نے اترپردیش کے آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں تنہا اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایس پی لیڈر نے سماجوادی پارٹی کے اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو کے ساتھ بہتر رشتے ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے ساتھ مستقبل میں اتحاد کے راستے بند نہیں ہوئے ہیں، اگر اکھلیش یادو بہتر کام کرتے ہیں تو ان کے ساتھ دوبارہ سے مل کر چلا جائے گا۔ لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کی کارکردگی کے تجزیئے کے لئے دلی میں واقع پارٹی دفتر میں کل ایک میٹنگ طلب کی گئی۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے احکامات جاری کئے۔
 بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ فی الحال اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ اترپردیش اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی ایس پی فی الحال تنہا انتخابی میدان میں اترے گی۔ مایاوتی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کا ووٹ بی ایس پی کے امیدواروں کو منتقل نہیں ہوا ہے۔ ایس پی میں اندرونی خلفشار پیدا ہوگیا ہے، ایس پی کے لیڈر کو اپنا ووٹ بینک بی ایس پی کے حق میں کرانے کے لئے زمینی سطح پر کام کرنا ہوگا۔ اس کے لئے ایس پی کے لیڈروں کو کافی وقت لگے گا اس لیے بی ایس پی نے اترپردیش کے آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں تنہا اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی ایس پی لیڈر نے سماجوادی پارٹی کے اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو کے ساتھ بہتر رشتے ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے ساتھ مستقبل میں اتحاد کے راستے بند نہیں ہوئے ہیں، اگر اکھلیش یادو بہتر کام کرتے ہیں تو ان کے ساتھ دوبارہ سے مل کر چلا جائے گا۔ لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کی کارکردگی کے تجزیئے کے لئے دلی میں واقع پارٹی دفتر میں کل ایک میٹنگ طلب کی گئی۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے احکامات جاری کئے۔