نیو شمس اسکول میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریبات

11:23AM Thu 26 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 26 جنوری، 17 بھٹکل / (نامہ نگار) آج کے دن کی مناسبت سے نیو شمس اسکول بھٹکل میں شاندار طور پر رنگا رنگ یوم جمہوریہ تقریب منائی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جناب حبیب اللہ رکن الدین صاحب نے شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی  کی۔ جبکہ اس کےعلاوہ اس موقع پر نصیف ائیکری ، جناب اشرف برماور صاحب، جناب طلحہ سدی باپا صاحب  اور جناب محمد رضا مانوی صاحب وغیرہ شریک رہے۔ اس تقریب میں جہاں طلباء نے اردو اور انگریزی زبان میں موضوع کی مناسبت سے تقریریں پیش کیں وہیں جناب اشرف برماور صاحب نے بھی طلبہ کو ہندوستان کے قانون کے بارے میں مفید معلومات دیں ۔ 26-january-2-0326-january-2-04