بی جے پی کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے : کانگریس

01:06PM Wed 15 Feb, 2017

متھرا۔(بھٹکلیس نیوز)کسان منچ کے ریاستی صدر اور سینئر کانگریس لیڈر شیکھر دکشت نے کہا ہے کہ انتخابی موسم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک بار پھر 'لالي پاپ' دے کر عوام اور کسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے سامنے آ گئی ہے ۔مسٹر دکشت نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ انتخابات کے موسم میں بی جے پی ایک بار پھر انتخابی لالي پاپ دے کر عوام اور کسانوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے انہیں گمراہ کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ الیکشن میں کسانوں کی قرض معافی، بلاسودی قرض جیسے لبھاونے وعدے کئے تھے ۔ اسے اب یہ بتانا چاہئے کہ اس کی مرکزی حکومت نے اب تک کتنے کسانوں کا قرض معاف کیا ہے اور کتنے کسانوں کو بلاسودی قرض دلایا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ کیا بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں کسانوں کو اس قسم کی کوئی سہولت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دراصل بی جے پی کسانوں کو گمراہ کرکے ان کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔