محمدنبی قریشی جنتادل (یس) اقلیتی شعبہ کے ضلع صدرنامزد
04:23PM Wed 13 Sep, 2017
بیدر۔؍ستمبر۔ (بھٹکلیس نیوز) جناب سید محیط الطاف ریاستی صدر اقلیتی شعبہ کرناٹک جنتادل (ایس)نے ایک مکتوب کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور جنتادل (ایس) کے ریاستی صدر کمارسوامی اور بی ایم فاروق سکریڑی جنرل کے حکم نامہ اور ضلع جنتادل (ایس) کے صدر رمیش پاٹل سولپور کی سفارش کے بموجب محمدنبی قریشی بن محمد سلیم قریشی کرناٹک پردیش جنتادل (یس) اقلیتی شعبہ بیدر کے ضلع صدر نامزد کئے گئے ہیں اور کہاگیاہے کہ نبی قریشی پارٹی کے اصولوں پر چلتے ہوئے ضلع بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کافریضہ انجام دیں گے۔ صدراقلیتی سیل کرناٹک جنتادل (ایس) کا یہ مکتوب سابق وزیر اعظم اور جنتادل ایس کے قومی صدر جناب دیوے گوڈاکے ہاتھوں محمدنبی قریشی کو دیاگیا۔ اس موقع پرسابق ریاستی وزیراورصدر جنتادل (ایس) پارلیمانی بورڈ بنڈپاقاسم پور، محمداسدالدین ریاستی نائب صدر شعبہ اقلیت بھی موجودتھے۔ جناب محمدنبی قریشی نے ایک صحافتی نوٹ جاری کرکے ا نہیں بیدر ضلع صدرشعبہ ء اقلیت نامزد کرنے پر مسٹرکمارسوامی سابق وزیر اعلیٰ اور صدر جنتادل ایس کرناٹک، سید محیط الطاف ریاستی صدر اقلیتی سیل جے ڈی ایس، بی ایم فاروق ، بنڈپاقاسمپور سابق وزیر ،نسیم الدین پٹیل سابق ضلع صدر جنتادل (ایس) ،رمیش پاٹل سولپور صدر جے ڈی ایس ضلع بیدر، ملیکارجن کھوبا رکن اسمبلی بسواکلیان اورمحمداسدالدین ریاستی نائب صدر کاشکریہ اداکیاہے اوریقین دلایاہے کہ وہ ضلع بیدر کے تمام اسمبلی حلقہ جات کے شعبہ ء اقلیت کو مضبوط بناتے ہوئے پارٹی کے استحکام کے لئے کام کریں گے۔