بیدر میں ٹول ٹیکس میں اضافہ;عوام متأثر
10:39AM Mon 22 Jul, 2013
بیدر میں ٹول ٹیکس میں اضافہ;عوام متأثر
بھٹکلیس نیوز /22جولائ 13
بیدر/بیدر جنوب کے شہروں کے لئے یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ ان کے رکن اسمبلی اشوک کھینی کی نائیس کمپنی نے بنگلور میں ٹول ٹیکس میں اضافہ ریاستی حکومت سے اجازت حاصل کئے بغیر کیاہے۔ تفصیلات کے بموجب قانون ساز کونسل میں ای کرشنپا نے سوال کیاتھا جس کا جواب اےچ سی مہادیووزیر پی ڈبلیو ڈی نے دیتے ہوئے کہاکہ یکم جولائی سے ٹول ٹیکس میں نائیس کمپنی نے جو اضافہ کیاہے اس ضمن میں اس نے ریاستی حکومت سے اجازت لےنے کی زحمت گوارانہیں کی ہے۔ یہ اضافہ ملک میں رائج این ایچ اے آئی کے چارجس سے کہیں زیادہ ہے ۔مہادیو نے کہاکہ حکومت نے نائیس سے کہا ہے کہ وہ ٹول میں اس وقت تک اضافہ نہ کرے جب تک حکومت کے مزید احکامات نہ دئے جائیں ۔ واضح رہے کہ بید رجنوب کے کرناٹک مکڑا پکشا کے رکن اسمبلی اشوک کھینی کی برےگیڈ مختلف محکمہ جات میں بید رجنوب سے متعلق ترقیاتی اسکیمات کی چھان بھین کرتی پھر رہی ہے تاکہ ان اسکیمات کو مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچایا جائے۔ اگر یہ کام کرنے میں اشوک کھینی کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر ان کایہ کام مثالی ہوگا۔ انھوں نے اس کام کے لئے لائق افرادکو مبینہ طورپر رکھاہے۔