ریاست میں اسمبلی الیکشن کے پیش نظر جلد ہوسکتے ہیں ایس ایس ایل سی کے امتحانات
10:31AM Mon 9 Oct, 2017
بھٹکلیس نیوز / 09 اکتوبر،2017
کاروار / (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر امسال ایس ایس ایل سی کے امتحانات جلد ہونے کے امکانات ہیں، اطلاع کے مطابق ایس ایس ایل سی 2018 کے امتحانات مارچ کے مہینہ میں شروع ہوکر اسی مہینہ میں ختم ہونے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاستی انتخابی کمیشن نے محکمہ تعلیمات کرناٹک کو خط لکھ کر جلد امتحان کرانے کی درخواست کی ہے تاکہ اس کے بعد انتخابات کے لئے آسانی ہوسکے۔
خیال رہے کہ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات اور ایس ایس ایل سی امتحانات ایک ہی مہینہ میں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے انتخابی کمیشن نے یہ درخواست کی ہے۔
(کنڑا سے ترجہ : اے جے اسدی)