دنیا کی معمر ترین ہتھنی اندرا بھارت میں چل بسی
01:58PM Wed 1 Feb, 2017
کرناٹک کے جنگل سے اندرا 1968 میں پکڑا گیا ،ہتھنی پوسٹ مارٹم کے بعد دفن
نئی دہلی۔(بھٹکلیس نیوز)بھارت کے جنوبی حصے میں دنیامیں طویل ترین عمر پانے والی ہتھنی ہلاک ہوگئی،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایاکہ ہتھنی نے جس کا نام اندرا تھا رواں ماہ کے آغاز سے بیماری کے بعد کھانا پینا چھوڑ رکھا تھا۔ریاست کرناٹک میں ہتھنی کی دیکھ بھال کرنے والے جانوروں کے ماہرکا کہنا ہے کہ ہتھنی کی عمر 85 سے 90 سال کے درمیان تھی۔خیال رہے کہ ایک عام ہاتھی کی اوسط عمر 70 سال ہوتی ہے۔ریکارڈ کے مطابق 2003 میں لنوانگ نامی ہاتھی کا انتقال ہوا تھا جس کی عمر کا اندازہ 86 برس لگایا گیا تھا۔بھارت کی ریاست کیرالہ میں بھی ایک ایسا ہاتھی ہے جس کی عمر لگ بھگ اتنی ہی بتائی جاتی ہے۔اندرا کو کرناٹک کے سکریبیلو کیمپ میں 50 سال پہلے لایا گیا تھا۔ شاید ہتھنی کی اس طویل عمر کا راز بڑی مقدار میں سبز خوراک میسر ہونا بھی تھا۔تاہم ہتھنی کے معالج ڈاکٹر وِنے نے بتایا کہ اندرا کے جسم میں اہم اعضا کی حفاظت کرنے والی جھلی میں سوزش ہو گئی تھی اور یہی ان کی موت کا سبب بنی۔ہتھتی کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کر دیا گیا۔ڈاکٹر کے مطابق ہتھنی 20 سال سے نرم غذا کھا رہی تھی اور 15 سال قبل اس کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی تھی۔ڈاکٹر زنے بتایا کہ کرناٹک کے جنگل سے اندرا کو 1968 میں پکڑا گیا تھا۔