مخدوم کالونی کے ایک گھر میں لگی آگ؛ پورا گھر آگ کی نذر

01:15PM Wed 22 Nov, 2017

بھٹکلیس  نیوز / 22 نومبر، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل مخدوم کالونی کے صفا اسٹریٹ میں واقع ایک کھپریل کے مکان میں آگ لگنے سے گھر اور اس میں موجود تمام چیزیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ گھر کی مالکہ شفیق النساء شیخ کے مطابق وہ اس وارادت کے وقت اپنی بیٹیوں کے ساتھ پڑوس کے گھر میں تھی اور اس کے دو بیٹے بھی گھر سے باہر تھے۔ اس حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد اور فائیر بریگیڈ عملی کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس آگ میں قیمتی چیزیں تمام تر جل گئی ہیں جس کی وجہ سے نقصان کا اندازہ لاکھوں میں لگایا ہے۔