والدین اور طلباء دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں

03:47PM Tue 11 Jul, 2017

پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلہ دلوانے کے بہانے جھانسہ بنگلور(بھٹکلیس نیوز):۔ بنگلور کے پولیس کمشنرپراوین سود نے کہاکہ بنگلور اور ریاست کہ کئی حصوں میں چند دھوکہ باز لوگ کئی والدین اور طلباء کو ان کے موبائل فون پر رابطہ قائم کرکے پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلہ دلوانے کے بہانے دھوکہ دینے کی وارداتیں ہورہی ہیں۔اس لئے اس معاملہ میں ہوشیار رہنے کی گذارش کی ہے۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دورا ن نامہ نگاروں کو بتایا کہ چند افراد میڈیکل اور ڈنٹل کالجوں ک علاوہ انجینئرنگ کالجوں میں این آر آئی کوٹہ میں سیٹ دلوانے اور سب کے لئے پیکج ہے اور سیٹ چاہےئے تو ایک موبائل فون کا نمبر دیتے ہیں۔ دھوکہ باز افراد کرناٹک ایکزامنیشن اتھارٹی اور ملک کی کئی کالجوں ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے اور دھوکہ بازوں سے رابطہ قائم کرنے کے بعد ملاقات کرنے کیلئے کسی کالج ک پاس آنے کے لئے کہتے ہیں۔والدین یا طلباء کے پاس رقم لیکرکالج کے باہر انتظار کرنے کے لئے کہتے ہیں اور کالج کے اندر جاکر انتظامیہ سے ملاقات کرنے کے بہانے اندر جاتے ہیں اور پھررقم لیکر اچانک غائب ہوجاتے ہیں۔اس کے بعد ملزموں کے موبائل فون پر رابطہ قائم کرنے پر نمبر سوئچ آف رہتا ہے۔اسی طرح کئی والدیں اور طلباء کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔نئی دہلی کے نوراللہ کو بھی دھوکہ بازوں نے10لاکھ روپیوں کا دھوکہ دیا ہے اس سلسلہ میں مائکو لے آؤٹ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیاگیا ہے۔نوراللہ اپنے فرزند سعاد اللہ خان کو میڈیکل کالج میں سیٹ دلوانے کے لئے بنگلور آئے تھے اور ایک دھوکہ باز ایک بنگلور کی مشہور میڈیکل کالج میں باہر کھڑا کر اندر گیا اور دھوکہ دے گیا ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے اجنبی دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنے کی گذارش کی ہے۔