لاک ڈاؤن میں توسیع کے امکانات لیکن کچھ نرمی کے ساتھ

04:35PM Thu 30 Apr, 2020

مرکزی حکومت نے کل کہا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے حکمت عملی کے تحت نئی رہنما ہدایات جاری کرے گی جو کہ چار مئی سے نافذ العمل ہوں گی اور ان میں کئی ضلعوں کو کئی طرح کی رعایات دی جائیں گی۔
 مرکزی وزارت داخلہ نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ کورونا کے خلاف مہم کے تحت لاک ڈاؤن کے سلسلے میں نئی رہنما ہدایات جاری کی جائیں گی جو کہ چار مئی سے نافذ العمل ہوں گی۔ ان میں کئی ضلعوں کو کئی رعایات دی جائیں گی۔ وزارت جلد ہی ان ہدایات کا اعلان کرے گی۔
 وزارت نے ملک بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہوئی صورتحال کا آج وسیع تر جائزہ لیا۔ جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ لاک ڈاؤن کے سبب صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ فیصلہ لیا گیا ہے بہتری کی اس صورت کو برقرار رکھنے اور اس سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے لاک ڈاؤن کو تین مئی تک سختی سے نافذ کرنا ضروری ہے۔
 وزارت کے آج کے اعلان کو اس اشارے کے طور پر دیکھا جارہا ہے کہ کئی رعایات کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت کو تین مئی سے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔وزارت داخلہ نے ملک میں مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے لوگوں کو راحت دیتے ہوئے آج ہی ریاستوں کے درمیان آمد و رفت کھولنے کی اجازت دی تھی۔