BMYF seerat Ijlas
05:41PM Mon 31 Aug, 2026
بھٹکل : 31 اگست،2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے ان شاء اللہ آج بعد نماز عشاء سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ اس کی اطلاع یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی نے دی۔
مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ "راستہ ہے تو بس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا" کے عنوان پر منعقد ہونے والا یہ اجلاس آمنہ پیلیس میں ٹھیک نو بجے شروع ہوگا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاذ تفسیر مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی اور بانی و جنرل سکریٹری مولانا ابولحسن اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا الیاس جاکٹی ندوی شرکت فرمائیں گے اور سیرت کے موضوع پر ان دونوں کا خطاب ہوگا۔
علاوہ ازیں اس اجلاس میں بھٹکل کے ملی اسکولوں کے طلبہ کا ایک اجتماعی نعتیہ مظاہرہ بھی ہوگا۔ اس لیے انہوں نے عوام و خواص سے شرکت کی درخواست کی ہے۔