BMYF organizes Table Tennis Tournament in Bhatkal: Total 56 teams participate

08:47PM Sun 18 Oct, 2026

بھٹکل: 18 اکتوبر، 2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن (BMYF) کے زیر اہتمام 17 اور 18 اکتوبر کو بھٹکل کے آزاد نگر میں واقع ’تاج ایلیگنس‘ میں دو روزہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 56 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی جانب دلچسپی پیدا کرنا، جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا، موبائل کے استعمال کو کم کرنا اور منشیات و دیگر نقصان دہ عادتوں سے دور رہنے کے لیے بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھٹکل کے مختلف اسکول و کالج کے طلباء اور مقامی ٹیموں کو شرکت کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر-16 سنگلز زمرے میں فیضان گولٹے نے کامیابی حاصل کی، جبکہ نبراس قمری رنر اپ رہے۔ ڈبلز زمرے میں فیضان گولٹے اور نقی جوشیدی کی جوڑی نے ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ محمد ارمار اور علی صدیقہ کی جوڑی رنر اپ رہی۔

اوپن سنگلز زمرے میں عبدالحمیدگوائی فاتح بنے، جبکہ جاسر ارمار رنر اپ رہے۔ اوپن ڈبلز زمرے میں جاسر ارمار اور رئیس مصباح کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی، جبکہ عبدالحمید گوائی اور سمیر ارمار کی جوڑی نے رنر اپ کا مقام حاصل کیا۔

اختتامی تقریب میں پروفیسر جاوید ارمار،  جناب فواز شابندری، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مبشر ہلارے، ٹورنامنٹ کے کنوینر فیصل ارمار اور اسپورٹس شعبہ کے انچارج افضل قاسمجی موجود تھے۔