دلت کے گھر بنا مڈ ڈے میل،تو بچوں نے کھانے سے کیا انکار

01:54PM Mon 30 Jan, 2017

نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)بھلے ہی ملک نے اپنا 68واں یوم جمہوریہ منا لیا ہو، لیکن ملک کا ماحول ایسا ہے کہ ذات پات پر مبنی امتیازی برتاؤ ہمارے دماغ سے نکل ہی نہیں پا رہا ہے۔ایک بار پھر بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں دلتوں کے ساتھ غیر معمولی برتاؤ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔یہاں اعلی ذات کے اسکولی طلبا نے دلت کے گھر بنا ہوا مڈ ڈے میل کھانے سے انکار کر دیا ہے۔کھانا بنانے والی دلت خاتون کے بچے نے کہا کہ اسکول کے صرف 12بچے کھانا کھاتے ہیں، باقی بولتے ہیں کہ ہمیں نہیں کھاناہے ، کیونکہ تم ہماری برادری کے نہیں ہو۔اس بارے میں جب ہیڈ ماسٹر سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کھانا اسکول کے کچن میں بننا چاہیے ، کسی کے گھر میں نہیں، کیونکہ کھانا کسی کے گھر میں بنایا گیا ہے، اس لیے بچے اس کو کھانے میں ہچکچا رہے ہیں ۔