نوٹ بندی سے متاثر معیشت کو پٹری پر لوٹنے میں لگے گا ایک سال

03:30PM Wed 22 Feb, 2017

نئی دہلی: صنعتی تنظیم ایسو چیم کے نئے صدر اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی مونیٹ گروپ کے سربراہ سندیپ ججوڈیہ نے آج کہا کہ معیشت کو نوٹ بندی سے پہلے کی حالت میں واپس لوٹنے میں ایک سال اور لگ جائے گا۔ مسٹر ججوڈیا نے چیمبر آف کامرس کے سربراہ طور پر اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیہاتی علاقوں میں صورتحال کافی خراب ہے۔ وہاں نقدی کی کافی قلت ہے اور سب کچھ معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا اور اس لئے معیشت کو پٹری پر آنے میں کم از کم ایک سال کا وقت لگے گا۔ قبل ازیں وزیر مالیات ارون جیٹلی دعویٰ کرچکے ہیں کہ تین ماہ کے اندر معیشت کی حالت پوری طرح معمول پر آجائے گی۔ انہوں نے سرکار سے مانگ کو فروغ دینے کے اقدام کرنے، ٹیکس دہندگان اور ملک کے لئے دولت پیدا کرنے والی صنعتی دنیا پر بھروسہ کرنے اور ٹیکس ، دہشت گردی او ر خوف کا ماحول نہ پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کیش لیس کو اپنانے میں وقت لگے گا۔