قومی یوم ڈاکٹر پر بھٹکل سرکاری اسپتال میں خون عطیہ کیمپ

02:22PM Tue 2 Jul, 2019

بھٹکل: 2 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قومی یوم ڈاکٹر پر یہاں پیر کے روز بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں خون عطیہ کمیپ کا انعقاد ہوا جس کا افتتاح بھٹکل ہوناور حقلہ کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ایم ایل نے کہا کہ خون کا کوئی متبادل نہیں ہے کیوں کہ انسان جب خون دیتا ہے تو اس سے کئی افراد کی زندگیاں بچ جاتی ہیں۔ انہوں نے بھٹکل سرکاری اسپتال میں سدھار آنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند مہینوں سے اسپتال میں کافی کچھ تبدیلیاں ہوئیں ہیں جو کہ یہاں کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی خدمات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے بہت جلد سرکاری اسپتال کے لیے ایک اور ایمبولینس لانے کی بھی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی اور دیگر عوام نے مل کر ڈاکٹروں کی تہنیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی۔ تعلقہ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ، اڈپی بلڈ بنک کی ڈاکٹر وینا کمار اور دیگر ڈاکٹر اس موقع پر موجود رہے۔