حرم کا میزنائن فلور طواف ٹریک معذوروں کے لئے مختص
03:15PM Fri 20 Nov, 2015
مسجد حرام اور بیت اللہ کی توسیع کے جاری منصوبے میں میزنائن فلور پر 10 میٹر چوڑا طواف ٹریک وہیل چیئرز کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں مُعمر اور معذور حجاج ومعتمرین بآسانی طواف کر سکیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ٹریک میں طواف کرنے والے خصوصی افراد کے لئے خانہ کعبہ کے دیدار کو یقینی بنانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
توسیع منصوبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیل چیئر ٹریک کا کام 80 فی صد مکمل کیا جا چکا ہے۔ آئندہ چند ماہ کے دوران اسے مکمل کر لیا جائے گا۔