ایجو کیشن ایکٹ میں ترمیم کرنے ریاستی حکومت کامنصوبہ
04:08PM Tue 2 Sep, 2014
بھٹکلیس نیوز/2 ستمبر،14
بنگلور /ایجو کیشن ایکٹ 1995ء میں عنقریب ترمیم لائے جائے گی تاکہ محکمہ تعلیم کو مزید مو ثر و فعال بنا جا یا سکے ، ان خیا لات کا اظہارریاستی وزیر تعلیم کمنے رتناکر نے کیا ، انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائرکٹر آف پبلک انسٹر کشن (ڈی ڈی پی آئی ) اوربلاک ایجو کیشن آفیسرس ( بی ای او) کا کلیدی رول ہو گا جو انتظامیہ امور میں اہم کردار اداکریں گے، ڈی ڈی پی آئی اور بی ای او کے عہدے مستل ہو ں گے ،ان کی ترقی ان کے کاموں پر منحصر ہو گی ،وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ترمیمی بل آئندہ ماہ ایک آرڈینس کے ذریعہ پاس کیا جائے گا ،تفصیلات فراہم کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ڈی پی آئی کے لئے ضر وری ہوگا کہ وہ اپنی جگہ پر 2/سال کے لئے مستقل ذمہ داری نبھائے جبکہ بی ای او کے لئے یہ میعاد تین سال کے لئے ہوگی ،اسی طرح محکمہ تعلیم کے افسران کو ان کے اپنے ضلع میں تعینات نہیں کیا جائے گا ، کمنے رتناکر نے میڈیا کو بتا یا کہ ریاستی حکومت کو اس کا احساس ہے کہ بی ای او، ڈی ڈی پی آئی اور دیگر اعلیٰ افسران اپنی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام نہیں دے پا رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم تر قی نہیں کر پا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی پی آئی اور بی ای او کی جانب سے شکا یتیں مو صول ہو رہی ہیں کہ انہیں انکے مطابق علاقوں میں تعینات نہیں کیا گیا ہے ، اسکے لئے کو ششیں تیز ہو گئی ہیں اور افسران اپنے نمائندوں کے ذریعہ سفارش کر رہے ہیں کہ انہیں ان کی مر ضی کے مطابق جگہ دی جائے