شہری علاقوں کے مقیم تمام غریب لوگوں کو مکانوں کی سہولت : کرشنپا
03:32PM Sat 23 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ وزیر برائے ہاؤزنگ ایم کرشنپا نے کہا کہ شہری علاقوں میں مقیم غریب لوگوں کے لئے مکانوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے لئے اس سال کے آخر تک جملہ 11لاکھ مکانوں کاتعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے آج شہر کے کینگیری سیٹلائٹ ٹاؤن میں کرناٹک ہاؤزنگ بورڈ کے ذریعہ شروع کئے گئے فلیٹس کی خریدی کے تعلق سے انعقاد پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے ذریعہ تعمیر کردہ اپارٹمنٹس کے فلیٹو ں کی خریدی او ربکنگ کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال 11لاکھ مکانات تعمیر کئے جائیں گے اور اگلے سال مارچ تک 15لاکھ سے زائد مکانات تعمیر ہوں گے ۔ابھی تک دیہی علاقو ں میں 6لاکھ مکانات تقسیم کئے گئے ہیں اورایک لاکھ مکانات تعمیر ہوں گے ۔ابھی تک دیہی علاقو ں میں 6لاکھ مکانات تقسیم کئے گئے ہیں اورایک لاکھ مکانات بنگلور میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ڈاکٹر امبیڈ کرہاؤزنگ اسکیم کے تحت عرضی داخل کرچکے درج فہرست اور قبائلی لوگوں کو بہت جلد مکانات تقسیم کئے جائیں گے ۔بنگلور میں مکانات کے بجائے مکانوں کی کالونیاں تعمیر کی جائیں گی۔یہاں زمین کی قلت اور قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے صرف کالونیاں تعمیر ہوں گی۔ کرناٹک سلم کلیرنس بورڈ کے ذریعہ بھی50ہزار سے زائد مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ذریعہ کینگیری سیٹلائٹ ٹاؤن ۔ بنڈے مٹھ اور سوریہ نگرمیں کئی اپارٹمنٹنس تعمیر کرکے جملہ943فلیٹس فروخت کرنے کے لئیے اس یکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے ۔دسہرہ کے موقعہ پر خصوصی رعایت دی جارہی ہے ایک لاکھ روپےئے پیشگی کے طور پر رجسٹر یشن کرایا گیا توفلیٹ کی تقسیم کے سندکے ساتھ دو فیصد کی رعایت دی جائے گی ۔کوئی بھی شخص جتنے چاہے اتنے فلیٹس خرید سکتا ہے جن گاہکوں نے بہت پہلے ہی فلیٹوں کی خریدی کی تھی انہیں فلیٹ کے مالک ہونے کی تصدیق کے ساتھ رجسٹریشن دستاویزات اور دیگر ضروری دستاویزات دئے جائیں گے ۔کینگیری سیٹلائٹ ٹاؤں، بنڈے مٹھ اور سوریہ نگر میں تمام سہولیات سے آراستہ اپارٹمنٹس تعمیر کئے گئے ہیں اور یہاں جملہ ایک ہزار سے زائد فلیٹس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آراس اسکیم کے تحت کریڈٹ لنڈ سبیڈی اسکیم کے تحت فلیٹوں کی خریدی کرنے کے لئے دئے جانے والے قرضہ پر بینک سے قرضہ لینے کے لئے بورڈ تیسر ے شخص کے طورپر ضمانت دیگا۔ اس اسکیم کے تحت سالانہ تین لاکھ روپیو ں کی آمدنی رکھنے والے افراد ایک کمرے والا فلیٹ خریدا تو اسے مرکزی حکومت سے 1.50لاکھ روپیوں کی سبسیڈی حاصل ہوگی۔درج فہر ست اور قبائل کے لئے حکومت سے 1.50 لاکھ روپیوں کی سبسیڈی حاصل ہوگی۔سالانہ 19لاکھ روپیوں تک کی آمدنی رکھنے والے افراد بینک کے قرض کے ذریعہ فلیٹ خردا تو 2.87لاکھ روپیوں کی سبسیڈی دی جائے گی۔کئی بینکوں سے قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 300فلیٹوں کی خریدی کی گئی تھی اور اس سال سے ویرا قانون جاری کرنے سے بورڈ کے فلیٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔یہاں دستاویزات کے ساتھ اور فوری فلیٹوں میں رہنے کا موقعہ فراہم کیا جائے گا۔ پہلے کئی طرح کے شرائط تھے اب تمام شرائط میں ڈھیل دی گئی ہے ۔کینگری پلاٹنم میں ایک فلیٹ کی قیمت ایک اسکوائر فیٹ کے لئے 3,300 روپےئے ، ڈائمنڈ میں ایک فلیٹ کی قیمیت فی اسکوائر فیٹ کے لئے 2,800 روپےئے اور سوریہ اپارٹمنٹ میں ایک فلیٹ کی قیمت فی اسکوائر فیٹ 2,950 روپےئے مقرر کی گئی ہے ۔اس موقعہ پر بورڈ کے چیرمن مالکیا گنے دار۔ کمشنر منجوناتھ شاستری اور دیگر عوامی نمائندے حاضر تھے۔