ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ :ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کا بلے بازی کا فیصلہ ، محمد سراج کو ٹیم انڈیا میں ملی جگہ
02:09PM Sat 4 Nov, 2017
Share:
راج کوٹ : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج راج کوٹ میں دوسرا بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی مقابلہ کھیلا جارہا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے محمد سراج آج ڈیبو کررہے ہیں ۔ یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ ہے۔ 23 سال سراج حیدرآباد کے رہنے والے ہیں اور تیز گیند باز ہیں۔
خیال رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پہلا میچ جیت کر ٹیم انڈیا کو سبقت حاصل ہے اور آج کے میچ میںجیت حاصل کرکے سیریز پر اپنا قبضہ جمانے کیلئے وہ میدان پر اترے گی ۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی پوری کوشش میچ جیت کر سیریز میں برقرار رہنے کی ہوگی۔