مجلس اصلاح و تنظیم کے وفد نے  بھٹکل کے نئے اے ایس پی سے کی ملاقات

10:33AM Wed 11 Sep, 2019

بھٹکل:11 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے آج نو منتخب اے ایس پی مسٹر نکھل بلاور سے پولس تھانہ میں پہنچ کر ملاقات کی اور ان کا بھٹکل میں استقبال کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔اس موقع پر اے ایس پی کو صد سالہ سوئینیر بھی پیش کیا گیا جسے اے ایس پی نے خوش دلی سے قبول کیا۔ اس وفد میں صدر تنظیم جناب ایس ایم سید پرویز صاحب، جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے صاحب، سکریٹری برائے انتظامی امور جناب جیلانی شابندری صاحب، جناب صادق متا صاحب، جناب عمران لنکا صاحب، جناب اشفاق کے ایم ، جناب صدیق آرمار صاحب موجود تھے۔