ریاض کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی بھٹکلی خاتون کا انتقال

03:51PM Tue 27 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 27 جون، 17 بھٹکل / ریاض / (نامہ نگار) سنیچر کے روز عمرہ کرکے دمام لوٹتے وقت  ریاض کے قریب الوگئیا نامی مقام پر سڑک حادثہ کا شکار ہونے والے بھٹکلی خاندان میں سے شدید زخمی خاتون آج شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیاری ہوگئی ہے۔ جس کی شناخت بی بی خدیجہ (40) شابندری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق بی بی خدیجہ اس ماہ کی چھ تاریخ کو بھٹکل سے عمرہ کی غرض سے اپنے شوہر کے پاس دمام چلی گئی تھی اور وہاں سے آٹھ لوگوں کے ساتھ عمرہ کرنے گئی ہوئی۔ عمرہ کی تکمیل کے بعد واپسی پر ان کی کار بے قابو ہوگئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد انہیں قریب ہی الگوئیا نامی اسپتال میں بھرتی کیا گیا تاہم آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راہی عد چل بسی۔ تفصیلات کے مطابق مرحومہ بھٹکل کے علوہ محلہ میں رہتی ہیں اور شاہ بندری شعیب صاحب کی اہلیہ ہیں۔ ان کی میت ابھی فی الحال اسپتال میں ہی رکھی گئی ہے کاغذی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالہ کئے جانے کی امید ہے۔