ممتا بنرجی کا وزیر اعظم مودی پر طنز ، صرف بیان بازی سے نہیں رکے گا گائے کے نام پر قتل

01:20PM Thu 29 Jun, 2017

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گائے کے نام پر معصوم لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بیان بازی سے کام نہیں چلنے والا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم گؤرکشکوں کے ذریعہ گائے کے نام پر ہجومی تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔اس کو کسی بھی صورت میں روکنا ہوگا ۔صرف بیان بازی کافی نہیں ہے۔
 خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جو آج گجرات کے دورہ پر ہیں نے گائے کے تحفظ کے نام پر لوگوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔سابر متی آشرم میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا گؤبھگتی کے نام پر قتل ناقابل قبول ہے۔ممتا بنرجی کا اشارہ وزیرا عظم کے اسی بیان کی طرف ہے ۔