انجمن پی یو کالج  بھٹکل میں یوم اساتذہ کا انعقاد

03:29PM Thu 5 Sep, 2019

بھٹکل: 5 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں آج منائے جارہے یوم اساتذہ کی مناسبت سے آج انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن پی یو کالج میں بھی یوم اساتذہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب نے شرکت کی۔ محسن شابندری صاحب نے اس موقع پر تمام اساتذہ کو اس قابل تعظیم پیشہ کو اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اساتذہ کے لیےطلبہ ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی محنتوں اور ان کی خدمتوں کو سلام کرتے ہوئے طلبہ سے اساتذہ کا ادب کرنے اور ان کی اطاعت کرنے کی ترغیب دی۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپال جناب یوسف کولا صاحب نے طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حقیقی معنوں میں اگر طلبہ اساتذہ کا دن منانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے اساتذہ کا ادب کرتے ہوئے ان کی باتوں کو ماننا چاہئے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر جناب عبدالرؤوف ساؤنور، جناب مولانا جعفر فقیہ ندوی صاحب اور دیگر اساتذہ نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے۔ پروگرام کا آغاز عینان سدی باپا کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد نائف رکن الدین نے استقبالیہ کلمات پیش کیےجبکہ نظامت کی ذمہ داری عابد حسن ایف اے اور طالش مشائخ نے بخوبی نبھائی۔