کوٹک مہندرا بینک نے حکومت ہند کے پلیٹ فارم پر ڈیجی لاکر لانچ کیا
03:18PM Thu 16 Mar, 2017
پٹنہ۔ (بھٹکلیس نیوز)مرکزی حکومت کے ڈیجیٹل بھارت اور کیش لیس اقدامات کو حمایت دینے کے لئے کوٹک مہندرا بینک (کے ایم بی) نے بینک کے نیٹ بینکنگ پلیٹ فارم پر ڈیجی لاکر لانچ کیا ہے۔کے ایم بی بھارت کا پہلا بینک بن گیا ہے، جس کے ذریعے یہ منفرد پیشکش کی جا رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین فزیکل ڈکیومنٹسکے استعمال کے جھنجھٹ سے چھٹکارا پا سکتے ہیں، کیونکہ آدھار سے جڑے دستاویزات کو خود ہی ڈیجی لاکر پارٹنر اداروں سے منگایا جا سکتا ہے۔ صارفین کچھ تفصیلات دستیاب کراکر خود بھی دستاویزات کو پہلے سے تصدیق کرا سکتے ہیں۔
ڈیجی لاکرکی سہولت کا فائدہ اٹھانے کے لئے گاہکوں کو صرف ایک ویلڈآدھار نمبر کی ضرورت ہو گی۔ 1 جی بی کی اسٹوریج صلاحیت کے ساتھ یہ ایک مفت سروس ہے۔ وہ اپنے ڈیجی لاکر میں ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر شناختی کارڈ، اسکول سرٹیفکیٹ وغیرہ جیسے اپنے دستاویزات کی ا سکین کاپیاں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ صارفین کے ای میل کا استعمال کر انہیں کسی کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی 'ای سائن' سہولت کا استعمال کر ان پر اپنے الیکٹرانک دستخط کر سکتے ہیں۔کے ایم بی نے نیٹ بینکنگکے ذریعے ڈیجی لاکر تک سنگل سائن آن ایکسس دستیاب کرایا ہے۔