بنگلورو میں ایس آئی او اور بورڈ آف اسلامک کی طرف سے وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات کو میمورنڈم

02:04PM Sun 5 Feb, 2017

آنے والے بجٹ میں تعلیم کے لئے زیاہ فنڈ مخصوص کرنے پر زور بھٹکلیس نیوز / 05 فروری، 17 بھٹکل / (نامہ نگار) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) اور بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کی طرف سے وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات مسٹر بسوراج رائے ریڈی کو ان کے دفتر میں میمورنڈم پیش کیا گیا۔ اس میں ریاست میں تعلیمی میدان میں درپیش مختلف مسائل کو گناتے ہوئے جہاں اس کے حل کرنے کی مانگ کی گئی وہیں اس یاد داشت میں آنے والے ریاستی بجٹ میں تعلیمی شعبہ کے لئے مخصوص فنڈ میں زیادتی کی درخواست بھی کی گئی۔ اس میمورنڈم کو وصول کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اس سلسلہ میں بات کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کی ہے۔ اس موقع پر بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے ریاستی سکریٹری جناب ریاض رون صاحب اور ایس آئی او کے دیگر ممبران موجود تھے۔