Bhatkal muslim jamat mumbai delegation meets with MLA

09:57PM Wed 5 Aug, 2026

ممبئی: 05 اگست،2026 (راست) 4  اگست 2026 بروز منگل ممبئ - بھٹکل کمیونٹی کے مختلف مسائل کے سلسلے میں بھٹکل مسلم جماعت  ممبئ کے ایک وفد نے علاقے کے معزز رکنِ اسمبلی، محترم جناب امین پٹیل صاحب سے ملاقات کی اور اس موقع پر وفد نے بھٹکل کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم معزز ایم ایل اے صاحب کی خدمت میں پیش کیا اور مختلف مسائل کی جانب ان کی توجہ مبذول کرائی۔

انہوں نے نہایت توجہ اور سنجیدگی سے میمورنڈم کا جائزہ لیا، وفد کی گزارشات کو سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے جلد از جلد مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اس وفد میں بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کے معزز عہدیداران و ممبران شریک رہے۔