Bhatkal Eid-Al-Adha prayers to be held in all Juma Masajid

12:07PM Wed 27 May, 2026

بھٹکل: 27 مئی،2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عیدگاہ انتظام کمیٹی بھٹکل کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق بارش کے پیش نظر امسال عیدالاضحیٰ کی نماز شہر کی تمام جمعہ اور جامع مساجد میں ادا کی جائے گی۔

کمیٹی نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز کے یہ انتظامات متفقہ فیصلے کے تحت کیے گئے ہیں۔

اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، بلال جمعہ مسجد اور مخدومیہ جمعہ مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔

جبکہ دیگر تمام جمعہ مساجد میں جہاں عید کی نماز کا انتظام کیا گیا ہے  وہاں نماز کا وقت صبح 7:15 بجے رہے گا۔

اللہ تعالیٰ  اس عید ہم سب کے لیے مبارک فرمائے اور اسے عالم اسلام کے لیے خیر و عافیت کا باعث بنائے۔ آمین