مجلس اصلاح و تنظیم کے زیر سرپرستی بھٹکل کے مختلف محلوں میں شناختی کارڈ کے ویریفکیشن کا عمل جاری

03:28PM Thu 10 Oct, 2019

بھٹکل: 10 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مجلس اصلاح وتنظیم کے زیر سرپرستی اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعاون سے بھٹکل میں مختلف اسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داران شناختی کارڈ کے ویریفیکیشن کا کام انجام دے رہے ہیں۔ بھٹکل میں اب جبکہ شناختی کارڈ ویریفیکیشن کے لیے صرف پانچ دن بچے ہیں تو ان بقیہ دنوں میں اعلیٰ پیمانے پر کام انجام دینے اور زیادہ سے زیادہ افراد کے ناموں کی جانچ کرانے کے لیے مجلس اصلاح و تنظیم کے زیر نگرانی یہ کام انجام دیا جارہا ہے جس میں بھٹکل کے مختلف اسپورٹس سینٹر اپنی اپنی سطح پر تندہی کے ساتھ کام انجام دے رہے ہیں۔ ادارہ بھٹکلیس عوام سے درخواست کرتا ہے کہ جن کے بھی اپنے شناختی کارڈ موجود ہیں اور انہوں نے اب تک اپنے نام کی جانچ پڑتال نہیں کی ہے تو پہلی فرصت میں اپنے پولنگ بوتھ جاکر اپنے نام کی جانچ پڑتال کرکے ویریفیکیشن کا عمل مکمل کرلیں۔