رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام بچوں کے امراض کے لئے مفت طبی کیمپ اور ٹیکہ
03:56PM Wed 4 Dec, 2013
رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام بچوں کے امراض کے لئے مفت طبی کیمپ اور ٹیکہ
بھٹکلیس نیوز / 04 دسمبر،2013
بھٹکل / (راست) رابطہ سوسائٹی کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق نوائط کالونی رابطہ کلینک میں انشاء اللہ 12/دسمبر،2013 کو بچوں کے امراض سے متعلق مفت جانچ اور گھور بخار کے ٹیکے لگوائے جائیں گے ۔بچوں کے ناموں کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کل 05/دسمبر،2013 رکھی گئی ہے ۔جس میں صرف نو مہینے سے 5/سال تک کے بچوں کا نام رجسٹر کیا جائے گا ۔
اس طبی کیمپ میں بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر محترمہ عالیہ نازنین مصباح ، محترم ڈاکٹر یاسین محتشم ،محترمہ ڈاکٹر ثناء اور محترم ڈاکٹر نورالامین مصباح صاحبان اپنی اعزازی خدمات پیش کریں گے ۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ سوسائٹی سے رابطہ کریں ۔08385226001