سعودی فوج نے حوثیوں کے سرحد پار حملوں کا توڑ کر لیا
04:37PM Fri 14 Aug, 2015
جازان ۔ (العربیہ)سعودی عرب کی بری فوج نے ایک منفرد آپریشن کے ذریعے سرحدی علاقے نجران کے باسیوں کو یمنی حوثیوں کے آئے روز کے حملوں سے ہمیشہ کے لئے محفوظ بنا لیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی بری فوج کی اس کارروائی کا ہدف جبل مخروق میں یمن کے باغی حوثیوں کے ٹھکانے تھے جہاں سے وہ نجران کے علاقے پر جارحیت کا ارتکاب کیا کرتے تھے۔
دلیرانہ حملے میں یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے ہمنوا جنگجووں اور حوثیوں کے اہداف پر حملے میں باغیوں کے زیر استعمال اسلحہ کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔