میسور کی پولیس نے بھارتیہ جنتا پارتی کی منگلور چلو بائک ریالی کو ناکام کردیا
03:15PM Wed 6 Sep, 2017
میسور شہر مین پولیس کی جانب سیسخت حفاظتی انتظامات
میسور ستمبر ( بھٹکلیس نیوز )
میسور کی پولیس نے بھارتیہ جنتا پارتی کے یوامورچہ کی جانب سے میسور کے شاہی محل کے روبرو واقع کوٹے آنجنیا مندر سے نکالی جانے والی کو ناکام بنا دیا۔ بھارتیہ جنتا پارتی کے قائدین نے اپنے کارکنوں کو بروز چہارشنبہ صبح 10.30 بجے میسور کے شاہی محل کے روبرو جمع ہونے کی آواز دیء تھی لیکن میسور کی پولیس نے ان تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔ میسور کی پولیس نے منگل کی رات سے میسور کے شاہی محل کو جانے والے راستوں پر Baricade لگا دیا اور کسی کو بھی شاہی محل تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس نے بروز چہارشنبہ کو کسی بھی فرد کو پیدل جانے کی بھی اجازت نہیں دی ۔ صبح10.30 بجے سابق ریاستی وزیر و بھارتیہ جنتا پارتی کیری یس اے رام داس دو پہیہ والی گاڑی پر شاہی محل تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں راستے میں روک لیا اور مزید آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ میسور کے شاہی محل کے قریب پولیس کی ایک اچھی خاص تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔ بعد میں میسور کی پولیس نے پارلیمانی حلقہ میسور و کورگ کے رکن پارلیمان پرتاب سمہا، اور میسور سٹی بھارتیہ جنتا پارتی کے صدر ڈاکٹر منجوناتھ ، بی جے پی کے کارپوریٹراان اور دوسرے تقریبا! 120 سیزائد کارکنوں کو گرفتر کرلیا اور انہیں سی اے آر میدان لے گئے۔بائک ریالی کی وجہ سے میسور کی پولیس نے سارے شہر میسور میں سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔