ڈیوائیڈر سے ٹکراکر بھٹکل کے دو نوجوان بنے سڑک حادثہ کا شکار؛ ایک شدید زخمی
03:53PM Sat 29 Sep, 2018
بھٹکل: 28ستمبر، 2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جمعہ کی رات سوڈی گیّدے قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں بھٹکل کے دو نوجوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے جس میں سے ایک نوجوان شدید زخمی بتایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق رات کا وقت ہونے کی وجہ سے بائک تیز رفتاری سے روڈ پر موجود ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجہ میں امان الّلہ ابنِ فضل کولا اور عمیر ابن سلمان زخمی ہوگئے۔جس میں سے امان اللہ کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے مینگلور روانہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ دونوں شیرور سے بھٹکل آرہے تھے کہ شاہراہ پر مڑنے کے دوران غالبا ڈیوائیڈر نظر نہ آنے کے سبب اس سے ٹکرا گئے جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران اور دیگر عوام بڑی تعداد میں سرکاری اسپتال میں جمع ہوگئے اور اگلی کارروائی کو انجام دیا۔