آلودگی کے متعلق بیداری پیدا کرنے گرین ویلی کے طلبہ نے نکالی شیرور سے بھٹکل تک سائیکل ریلی

03:03PM Thu 14 Nov, 2019

بھٹکل: 14 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  گرین ویلی اسکول کے ایکو کلب کے زیر اہتمام بدھ کے روز شیرور سے بھٹکل تک سائیکل ریلی نکالی گئی ۔ ماحولیاتی آلودگی کے تعلق سے بیداری  پیدا کرنے ’’آلودگی سے لڑو۔ تندرست رہو‘‘کے عنوان پر منعقد کی گئی اس ریلی میں طلبہ نے گاڑیوں کا کم استعمال کرنے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے  کی ترغیب دی۔ اس ریلی میں قریب 50/طلبہ نے حصہ لیا۔