یو پی مدرسہ بورڈکادینی مدارس کے ساتھ بھدّامذاق :اعلیٰ درجات کی کتابیں کی گئی ہیں سپلائی

01:18PM Thu 10 Oct, 2019

یو پی مدرسہ بورڈ نےاترپردیش کے 500 زائد امداد یافتہ دینی مدارس کے ساتھ ایک بارپھر بھدّامذاق کیاہے ۔مدرسہ بورڈ نے نصاب سے باہراین سی ای آر ٹی کی سینکڑوں کتابیں دینی مدارس کو سپلائی کردی ہیں۔این سی ای آر ٹی کی یہ سبھی کتابیں اعلیٰ درجات سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں سائنس ،ریاضی ،ہندی اورانگریزی کی کتابیں شامل ہیں۔ مدارس کے سامنے بحرانی حالت پیدا ہو گئی ہے کہ ان کتابوں کا اب کیاکیا جائے؟ اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات آئندہ فرروی ماہ سے شروع ہونے والے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے مدرسہ بورڈ نے دینی مدراس کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مدرسہ بورڈ نے دینی مدارس کو سینکڑوں کی تعداد میں این سی آر ٹی کی ایسی کتابیں سپلائی کردی ہیں جو مدارس کے نصاب میں نہیں شامل ہیں۔دینی مدارس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی کتابوں کا حکومت سے کبھی مطالبہ ہی نہیں کیا۔لیکن اس با وجود حکومت نے ان کتابوں کو مدارس پر مسلط کر دیا ہے
فی الحال این سی ای آر ٹی کی کتابیں دینی مدارس میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہ کتابیں کس درجے میں پڑھائی جائیں گی اور ان کو کون پڑھائے گا؟ اس کا جواب نہ تو مدرسہ بورڈ اور نہ ہی دینی مدارس کے پاس ہے۔دینی مدارس کا الزام ہے کہ جدید کاری کے نام پرمرکزی اورریاستی حکومت نے مدارس کو تختہء مشق بنارکھا ہے۔ مدارس کے نصاب سے باہراین سی آر ٹی کی کتابیں سپلائی کرنے سے ریاست کے امداد یافتہ دینی مدارس کا تعلیمی نظام بحرانی حالت کا شکارہو گیا ہے۔