پیام انسانیت کے موضوع پر ادارہ ادب اسلامی بھٹکل کی طرف سے منفرد طرز کا ہمہ لسانی مشاعرہ
05:38AM Mon 5 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 05 ستمبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) جماعت اسلامی کی ملک گیر پیام انسانیت مہم کے تحت گزشتہ شب رابطہ سوسائٹی کے قاضیا حسن ہال میں ہمہ لسانی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو ، کنڑ، نوائطی زبانوں میں مشہور شاعروں نے اپنا کلام سنا کر داد تحسین وصول کی۔
مولانا جعفر فقیہ ندوی کی صدارت میں چلے اس منفرد طرز کے مشاعرہ میں جناب سراج زیبائی اورمسرت پاشاہ راہی،ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب، جناب ابوبکر مالکی صاحب، جناب سید اشرف برماور صاحب، جناب سمیع اللہ برماور صاحب، جناب اقبال سعیدی صاحب، جناب سید سالک برماور صاحب، کنڑا زبان میں مسٹر سریش مرڈیشور اور کنڑا ساہتیہ پریشد کے تعلقہ صدر گنگا دھر نائک، جناب محمد رضا مانوی صاحب نے اپنا کلام پیش کیا۔
مشاعرہ کا آغاز مولانا یاسر ندوی کی تلاوت کے ساتھ ہوا جس کے بعد سید سالک برماور ندوی نے پیام انسانت کے موضوع پر جناب انتظار نعیم صاحب کی لکھی نظم ترنم کے ساتھ پڑھ کر سنائی۔ مشاعرہ کا اختتام سکریٹری ادارہ ادب اسلامی بھٹکل جناب ابرار خطیبی کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ آخر میں شعراء کو میمنٹو پیش کیا گیا۔ رات 12بجے صدر مشاعرہ کی اجازت سے محفل برخاست ہوئی۔