کے،روشیا کو کرناٹک کی عبوری ذمہ داری
12:19PM Fri 27 Jun, 2014
بھٹکلیس نیوز / 27 جون،2014
سابق ریاستی وزیر اعلی و گورنر تمل ناڈو کےروشیا کوآج کرناٹک ریاست کے گورنری کی عبوری ذمہ داری دے دی گئی۔ چنانچہ آج صدر جمہوریہ کے دفتر سے آج اعلامیہ جاری کیا گیا۔ کرناٹک کے گورنر بھاردواج کل اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ یو پی اے کے دور میں بھاردواج مرکزی وزیر قانون کے عہدہ پر فائز تھے۔ انکو پانچ سال قبل کرناٹک کا گورنر بنایا گیاتھا۔ آندھرا پردیش میں کے روشیا کو آنجہانی وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی کی موت کے بعد وزیر اعلی بنایا گیاتھا ۔
A.H.K