شمس اسکول میں دیا گئے ویکسین کے تعلق سے انتظامیہ کی صفائی

03:15PM Mon 20 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 20 فروری، 17 بھٹکل / (پریس ریلیز) شمس اسکول میں گورنمٹ کی طرف سے چلائے جانے والی ایم ارویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں طئے کیا گیا تھا کہ جو والدین یا سرپرست اس کے لئے رضامند ہیں انہیں بچوں کو ویکسینشن دیا جائے ۔ لیکن آخری مرحلے میں  یعنی سنیچر کو بھٹکل تحصیلدارکی صدارت میں ایک  میٹنگ منعقد ہوئی  جس میں بی ای او ۔ ایگزیکیٹو افسر تعلقہ ہیلتھ افسر ، نمائندہ تنظیم ،رابطہ تمام مسلم اسکولس کے نمائندے اور بھٹکل کے معتبر سماجی کارکنان  شریک تھے ۔  تحصیلدار نے ڈی سی کے آرڈر پر بھٹکل کے مسلم اداروں نے اس مہم میں بہت کم ٹیکے لگا ئے جانے پر حیرت اور غصہ کا اظہار کیا اور وہاں پر یہ بات طئے ہوئی کے ائندہ جتنے بھی اسکول باقی ہیں وہاں پر  ۱۰۰ فی صد ٹیکے لگائے جائیں۔ جن اسکولوںمیں  ٹیکے لگائے جا چکے ہیں وہاں بھی جو بچے چھوٹ گئے ہیں ان کو بھی ٹیکے لگائے جائیں اس پر وہاں پر موجود تمام قومی ذمہ داروں نے اتفاق کیا۔ اس بنا پر شمس اسکول میں طئے شدہ پروگرام کے مطابق عمل نہ ہو پایا اور ان بچوں کو بھی ٹیکے لگوائے گئے جن کے والدین نے منع کیا تھا ۔ فوری طور پر اسکول انتظامیہ نے سرپرستوںکو  مسیج کے ذریعہ اطلاع دی جس کو دیکھ کر سرپرست آنے لگے ۔ سرکاری طبی عملے میں شریک  ڈاکٹر عالیہ کے سمجھانے پرکچھ سرپرستوں نے  رضامندی ظاہر کی اور ٹیکے لگوائے اور اسی دوران    چند سرپرستوںاور انکے رشتہ دارنوجوانوں نے آکر ہنگامہ آرائی  شروع کی۔  جس سے اسکول میں ٹیکے لگوانا بند کرنا پڑا اور جب حالات بگڑتے گئے تو تعلقہ ہیلتھ افسر اور تحصیلدارنے  اسکول میں آکر حالات سنبھالنے کی کوشش کی جب حالات قابو سے باہر ہوئے تو تحصیلدار نے پولیس کو  بلایا  اس کے باوجود نوجوانوں کا ایک گروپ کافی دیر تک  ہنگامہ کرتا رہاجس سے اسکول کا ماحول کشیدہ ہو گیا ۔  مینیجمنٹ کی طرف سے بار بار سمجھانے کے باوجودکچھ افراد تقریبا دوپہر تین بجے تک ذمہ داروں سے الجھتے رہے ۔ اس واقعے کو لیکر بعض لوگ  مختلف افوہوں کو پھیلا رہے ہیں ۔ جن بچوں ٹیکہ لگوایا گیا ہے اب تک کی اطلاع کے مطابق کوئی  ری ایکشن نہیں ہو ا سب بخیر و عافیت ہیں ۔ اس لئے عوام اور بالخصوص طلبہ کے والدین سے گزارش ہے کہ افواہوں دھیان نہ دیں اور خواہ مخواہ  پریشان نہ ہوں دعا ہے کہ اللہ خیر و عافیت کا معاملہ کرے۔   چیرمین و سیکریٹری شمس اسکول بھٹکل