میسور میں بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات
02:30PM Sat 12 Aug, 2017
ناگر ہولے جنگلات سے ہاتھیوں کے گروہ کا میسور کی جانب سفر کا آغاز
میسور ( بھٹکلیس نیوز )
میسور میں ماہ ستمبر کو آواخر میں منعقد کئے جانے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات میں حصہ لینے ہاتھیوں کے پہلے گروو کا آغاز کل بروزہفتہ میسور ضلع کے ہنسور کے قریب واقع ناگر ہولے جنگلات سے ہوا۔ میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا نے کل بروز ہفتہ ہاتھیوں کو پوجہ کرکے ہری جھنڈی دکھا کر ہاتھیوں کے سفر کا آغاز کیا۔ میسور میں مورخہ 21 ستمبر کو دس روزہ بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات منعقد کئے جائینگے۔ پہلی ہاتھیوں کے سفر " گجا پیانا " کو عالیشان پیمانے پر منعقد کیا گیا۔ 5000 سے زائد افراد نے اس سفر کے لئے منعقدہ تقریبات میں شرکت کئے۔ پاس کے اطراف و اکناف کے لوگ،۔ جنگلات میں بسنے والے قبائیلی طبقے کے لوگ اور یہاں تک چند بیرونی ممالک کے سیاح بھی اس تقریب کا نظارہ کرنے کے لئے اس جگہ پہنچ گئے تھے۔ سارے علاقے کو اچھی طرح سجایا گیا تھا اور ایک تیوہار سے سماع لگ رہا تھا۔ پہلے بیاچ کے طور پر کل 8 ہاتھیوں نے کل بروز میسور کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا۔ صرف چند قدم پیدل چلنے کے بعد گجیندرا اور بھیما نامی ہاتھیوں کو لاریوں کے ذریعہ میسور لیجایا گیا۔ بقیہ چھ ہاتھی ارجنا، بلراما، ابھیمنیو، کاویری، وجیا اور ورالکشمی پیدل سفر طے کر میسور پہنچیں گے۔ میسور کے شاہی محل کے پجاری شری یس وی پرہلاد راؤ نے صبح 10.35 بجے ہاتھیوں کی رویتی پوجہ کی اور تمام ہاتھیوں کو کمکم لگایا اور بعد میں ان تمام ہاتھیوں کو گنا اور گوڈٖ اور دوسرے پھلوں کو کھلایا۔ محکمہ جنگلات کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے میسور ضلع کے انچارج وزیرڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا نے بتایا کہ مورخہ21 ستمبر کو میسور کے قریب واقع چامنڈی پہاڑ پر دسہرہ تقریبات کا افتتاھ کرنے کے لئے کسی بھی معزز شخص کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ اور ایک یا دو دن میں وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا نام کا اعلان کرینگے۔ ہنسور کے رکن اسمبلی ہچ پی منجوناتھ، میسور کے مئیر یم جے روی کمار، میسور ضلع پنچایت کی صڈر محترمہ نعیمہ سلطانہ، موڈا کے چیرمین ڈی دھرواکمار، میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رندیپ ، موڈا کے کمشنر ڈاکٹر مہیش، میسور سٹی کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر جی جگدیش، اور دوسرے افسران اس موقع پر موجود تھے۔