نوائط محفل کی طرف سے آج منعقد ہوگا نوائطی گیت مقابلہ

09:18AM Thu 5 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 05 جنوری، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) نوائط محفل کی طرف سے انشاء اللہ آج بعد نماز عشاء نوائط کالونی تنظیم کامپلیکس گراؤنڈ میں اسکول، کالج اور مدارس کے طلبہ کے مابین نوائطی گیت مقابلہ منعقد ہوگا۔ اس کی اطلاع جنرل سکریٹری محمد صادق اسر متا نے اخباری کانفرنس میں دی ہے۔ نوائط محفل کے دفتر میں منعقد اخباری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مختلف موقعوں پر نوائط محفل کے دفتر میں طلبہ کے مابین مقابلہ کرائے گئے تھے جس میں تقریبا ساٹھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ جس میں سے دس ممتاز طلبہ اس پروگرام میں مقابلہ کے لئے شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں اس مقابلہ میں اسکول، کالج اور مدارس کے طلبہ کے مابین ہوئے مضمون نویسی کے مقابلہ کے نتائج کا بھی اعلان ہوگا اور اس میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعام سے بھی نواز جائے گا ۔ اطلاع کے مطابق یہ مقابلہ جناب عبدالرحمٰن محتشم صاحب کی صدارت میں منعقد ہوگا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب اور جناب محمد یونس قاضیا صاحب شریک ہوں گے۔ اس اخباری کانفرنس میں موقع پر نوائط محفل کے نائب صدر جناب عبدالرحمٰن محتشم صاحب، جناب مصطفیٰ تابش صاحب، جناب مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب وغیرہ موجود تھے۔