آئندہ تعلیمی سال سے کاروار مین سرکاری میڈیکل کالج شروع ۔دیش پانڈے
12:58PM Fri 10 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/10اپریل،15
کاروار(نامہ نگار) ریاستی وزیر برائے اعلی تعلیم و سیاحت اور شمالی کنڑا ضلع کے نگرراں کار و زیر آر وی دیش پانڈے نے اطلاع دی ہے کہ کاروار میں سرکاری طبی کالج کی عمارت کی تعمیر کا کام تیز رفتار سے چل رہا ہے اور آئندہ تعلیمی سال سے سرکاری میڈیکل کالج کا کرنا شروع کرے گی ، موصوف ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کے ڈی پی کی سہ ماہی میٹنگ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا،مجوزہ تعلیمی سال سے کالج شروع کرنے کے لئے ضروری تعمیر کا کام جون کے مہینے تک مکمل کرنے کے لئے تمام بنیادی سہولتیں مقررہ مدت سے پہلے مہیا کرنے کالج کیمپس میں موجود دیگر عمارتوں کو ہٹا نے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ چھ تعلقہ جات میں چلنے والے اسپتالوں کی عمارتوں کی تعمیر کا کام جتنی جلد ہوسکے مکمل کرنا چاہیئے ،اسی طرح کاروار میں سرکاری انجینئرنگ کالج کی عمارت کا کام دھیمی رفتار سے چل رہا ہے اور اس کی رفتار تیز کرنی چاہیئے ،انہوں نے بتا یا کہ کاروار کی سرکاری پالی ٹیکنک کے لئے آٹھ کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے اور اب تک دو کروڑ روپئے کا کام مکمل ہوچکاہے،لہذا جاری کی گئی امداد ی رقم کا پورا استعمال کر کے بہترین بنیادی سہولتیں مہیا کی جانی چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ کاروار کی سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج کو خعد مختار بنانے کا فصلہ حکومت نے کیا ہے کالج میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایک کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے لہذاتمام ضروری بنیادی سہولتیں مہیاکرکے بہترین خود مختار کالج میں تبدیل کرنے کے لئے ضروری تعاون کرنا چاہیئے۔
ع،ح،خ