پاکستان کے خلاف سرحد پر ہماری کارروائی جاری رہے گی : وزیر دفاع سیتا رمن

01:28PM Sat 29 Sep, 2018

ہندستانی فوج نے 29 ستمبر 2016 کو دو سال پہلے پاک مقبوضہ کشمیر پی او کے میں گھس کر سرجیکل اسٹرائک کو انجام دیا تھا۔ ہندستانی فوج نے اس حملے میں دہشت گردوں کے کئی ٹریننگ کیمپوں اور لانچ پیڈ لو تہس نہس کر دیا تھا۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا۔ اس پرملک کی وزیر دفاع نرملاسیتا رمن نے کہا " مجھے یقین ہے کہ اس طرح کی ایک کارروائی پاکستان کو ٹریننگ اور دہشت گردوں کو بھیجنے سے روک سکتی ہے۔ میری کارروائی سرحد پر جاری رہے گی وہ سبق سیکھ چکے ہوں یا نہیں "۔
 آگے بولتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا 'ایس ۔400 پر بات چیت طویل وقت سے چل رہی ہے اور یہ اس اسٹیج پر ہے جہاں یہ فائنل ہو سکتی ہے۔  روس سے دفاعی سازوسامان خریدنے کے لئے ہمارے پاس ایک عظیم وراثت ہے"۔
رافیل سودے پر بولتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا " میں نے یہ پارلیمنٹ میں بھی صاف کر دیا ہے۔ میں ان سوالوں کا جواب چار مرتبہ دے چکی ہوں۔میں نے تحریری طور بھی اس کا جواب دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ ان جوابات کو قبول کر رہے ہیں'؟