مسلم حکمران اور ذرائع ابلاغ اخلاقیات کا درس دیں : خطبہ حج

04:02PM Mon 20 Aug, 2018

عازمین حج فریضے کا رکن اعظم ادا کرنے کے لئے آج پیر کے دن میدان عرفات میں جمع لاکھوں عازمین سے مخاطب مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے خطبہ حج میں تقویٰ اختیار کرنے پر زور دیا ۔ شیخ حسین بن عبدالعزیز نے کہا کہ ’تمام انبیاء نے جو تعلیمات دیں، ان کا بنیادی نقطہ توحید تھا۔ حضرت نوح، حضرت ابراہیم، حضرت عیسیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی تعلیمات دیں، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اہل توحید کے لیے جنت کا وعدہ کیا ہے اور شرک کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ ان کا خاتمہ برا ہے‘۔ خطبہ حج میں یہ بھی کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے پانچویں رکن میں جج کا ذکر کیا اور حج اس صاحب استطاعت پر فرض کیا گیا، رسول اللہ نے فرمایا کہ جس نے حج ادا کیا اور کوئی غلط کام نہیں کیا تو جب وہ واپس لوٹتا ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ سے ابھی آیا ہو۔
 تعلقہ ادارے حج سیزن کے دوران سکیورٹی، صحت اور انتظامی امور سے متعلق خدمات انجام دینے میں اس سال بھی مصروفِ عمل ہیں تا کہ حجاج کرام مکمل امن ، سکون اور سلامتی کے ساتھ سہولت سے اپنے مناسک ادا کر سکیں۔ عرفات کے مختلف حصوں میں چار ہسپتال تیار کئے گئے ہیں جن میں 600 بستروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ 46 طبّی مراکز بھی کھولے گئے ہیں۔ گُردوں کے عارضے میں مبتلا لوگوں کے لیے ڈائیلیسز کی 49 مشینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔